| | |

Property Mutation Automation in Punjab 2024 پنجاب میں زمین کے انتقال کے خودکار نظام کا آغاز

property mutation automation in punjab

The Government of Punjab has introduced property mutation automation in Punjab Land Revenue Department, streamlining the process for citizens. As of October 30, 2024, upon completing a property registration, the mutation is automatically recorded in the official land records. This advancement eliminates the need for property buyers to separately apply for mutation, thereby saving time and reducing administrative burdens.

حکومت پنجاب نے اراضی کی منتقلی کے عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے ایک انتقال زمین کا خودکار نظام متعارف کرایا ہے۔ اس نظام کے تحت، 30 اکتوبر 2024 سے جائیداد کی رجسٹری مکمل ہوتے ہی زمین کا انتقال خود بخود سرکاری ریکارڈ میں شامل کر لیا جائے گا، جس سے جائیداد کے خریداروں کو علیحدہ سے انتقال درج کروانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

“انتقال زمین کا خودکار نظام 2024 کے نمایاں پہلو

پنجاب میں ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۴ سے رجسٹری کے بعد زمین انتقال کا خودکار نظام کے تحت اندراج شروع ہو چکا ہے

اب جائیداد کے خریداروں کو الگ سے زمین کا انتقال درج کروانے کی زحمت نہیں کرنا ہو گی

رجسٹری کی بنیاد پر اب خود کار زمین انتقال بھی رجسٹری کے ساتھ ہی رجسٹر ہو جائے گا

رجسٹری ہوتے ہی خودکار زمین کے انتقال کی سہولت فراہم کر دی جائے گی

یہ سہولت کمپیوٹرائزڈ موضعات کے لئے ہے

punjab land revenue authority property mutation automation in punjab

انتقال زمین کے خودکار نظام کے مقاصد وخصوصیات

online property mutation PLRA

یہ خودکار نظام فی الحال صرف ان علاقوں کے لیے دستیاب ہے جہاں اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے۔ اس کا مقصد اراضی کے ریکارڈ کو محفوظ بنانا، بدعنوانی کا خاتمہ کرنا، اور عوام کو دفاتر کے غیر ضروری چکر لگانے سے نجات دلانا ہے۔
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے اس عمل کو مزید سہل بنانے کے لیے ای-رجسٹریشن نظام بھی متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے شہری آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اب رجسٹریشن، منظوری، اور انتقال کا عمل ون ونڈو سینٹرز پر ایک سے دو گھنٹوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔
مزید برآں، پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب، برطانیہ، امریکہ، ابوظہبی، اور دبئی میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔ سمندر پار پاکستانی اب اپنے سفارتخانوں کے ذریعے آن لائن رجسٹری اور انتقال کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہ اقدامات حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی کے ریکارڈ کو جدید اور محفوظ بنانے کے لیے اہم کاوشوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ حکومت پنجاب آپکی اراضی کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے۔

جائیداد کی رجسٹری اور انتقال کا فرق اور اہمیت جاننے کے لئے یہاں کلک کیجئے

Features of Property Mutation Automation in Punjab

This automated system is currently available for areas where land records have been digitized. The initiative aims to enhance transparency, reduce corruption, and protect citizens’ property rights by minimizing manual interventions.

The Punjab Land Records Authority (PLRA) has also launched an e-Registration system, allowing citizens to register properties online. This system facilitates the registration, approval, and online property mutation processes through one-window centers, often completing transactions within one to two hours.

Additionally, to assist overseas Pakistanis, PLRA has extended online registration services to countries including Saudi Arabia, the United Kingdom, the United States, Abu Dhabi, and Dubai. Overseas Pakistanis can now utilize these services through their respective embassies, ensuring their property transactions are handled efficiently and securely.

These measures reflect the Punjab government’s commitment to modernizing land record management and providing citizens with efficient, transparent, and secure property transaction services.

اپنی آمدنی کو غیر ضروری ٹیکسز سے بچائیں – آج ہی ٹیکس فائلر بنیں

beingfiler_socialsharing

اپنی محنت کی کمائی کو غیر ضروری ٹیکسز کی نذر نہ کریں اور آج کی ٹیکس فائلر بنیں, یاد رہے کہ نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح دوگنا ہے، تفصیل کے لئے یہ لنک دیکھیے

فائلر ہونا اور رقم بچانا محظ ایک کلک کی دوری پر ہے

دیگر ویلفیئر سکیمز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کیجئے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *