Chief Minister Punjab Livestock Card for Farmers – وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ

The Punjab government, with the directions of Chief Minister Maryam Nawaz Sharif, has launched the groundbreaking Punjab Livestock Card initiative to support small-scale livestock farmers financially and improve meat production in the province. This program, backed by an allocation of PKR 11 billion, offers interest-free loans to livestock farmers for purchasing animal feed and other essentials. Approximately 80,000 farmers and 400,000 animals are expected to benefit from this scheme, which aims to fulfill local meat demand and boost exports. The card allows farmers to purchase silage, feed, and mineral mixtures from registered dealers, empowering them to improve their farming operations effectively.
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر لائیوسٹاک فارمرز کے لیے ایک انقلابی منصوبہ “لائیوسٹاک کارڈ” کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد مویشی پالنے والے چھوٹے فارمرز کو مالی معاونت فراہم کرنا، گوشت کی پیداوار میں اضافہ کرنا، اور پنجاب میں لائیوسٹاک کے شعبے کو ترقی دینا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ – مویشی پال افراد کے لئے بلا سود قرضہ جات کا پروگرام

Eligible applicants must be residents of Punjab, possess a valid CNIC, have a registered and active mobile SIM in their name, and own at least 5 to 10 male animals (calves or bulls). Farmers with more than 10 animals are also eligible, but loans will be provided only for up to 10 animals. Each animal is eligible for a livestock interest free loan of PKR 27,000, with a maximum loan amount of PKR 270,000. Registration began on November 5, 2024, through veterinary hospitals, mobile messaging services by sending the PLC (space) CNIC number via SMS to 8070. Loan repayments are required within five months, with the first four months for usage and the fifth for repayment. The Govt of Punjab has already started a livestock program for the rural deserving women.
This initiative also includes value-added services such as tagging, vaccination, and insemination, facilitated by the Livestock Department. The government’s commitment to the livestock sector, including the allocation of PKR 20 billion for its development, underscores its dedication to uplifting small farmers. The Livestock Card program not only provides financial relief to farmers but also enhances meat production and export potential, ensuring sustainable growth and prosperity for Punjab’s livestock farmers and the province as a whole.
وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے لئے اپلائی کرنے کا طریقہ کار
منصوبے کی تفصیلات
حکومت پنجاب نے اس اسکیم کے تحت 11 ارب روپے بلا سود قرضوں کے لیے مختص کیے ہیں۔ لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال فارمرز رجسٹرڈ ڈیلرز سے جانوروں کے لیے ونڈا، سلائج، اور منرل مکسچر خرید سکیں گے۔ اس منصوبے سے تقریباً 80,000 مویشی پال افراد مستفید ہوں گے اور 4 لاکھ جانور فربہ کیے جائیں گے، جو مقامی گوشت کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
اہلیت کا معیار
لائیوسٹاک کارڈ حاصل کرنے کے لیے درج ذیل شرائط پوری کرنا ضروری ہے
درخواست دہندہ کا پنجاب کا رہائشی ہونا لازمی ہے۔
قومی شناختی کارڈ کا حامل ہو۔
موبائل سم درخواست دہندہ کے نام پر رجسٹرڈ اور فعال ہو۔
کم از کم 5 سے 10 نر جانور (کٹے یا بچھڑے) موجود ہوں۔
درخواست دہندہ 10 سے زائد جانور رکھنے والے بھی درخواست دے سکتے ہیں، لیکن قرض صرف 10 جانوروں تک محدود ہوگا۔
درخواست دہندہ کسی مالیاتی ادارے کا ڈیفالٹر نہ ہو اور کریڈٹ ہسٹری کا ریکارڈ بھی درست ہو ۔
درخواست دہندہ کی تصدیق نادرا، نیکٹا، اور اربن یونٹ کے ذریعے کی جائے گی۔
درخواست دہندہ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ڈیٹا بیس 9211 میں رجسٹرڈ ہو۔
قرض کی تفصیلات
ہر جانور کے لیے 27,000 روپے کا بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا۔
قرض 5 جانوروں کے لیے 1,35,000 روپے سے لے کر 10 جانوروں کے لیے 2,70,000 روپے تک کا قرض دستیاب ہوگا۔
قرض چار ماہ کی مساوی اقساط میں دیا جائے گا، جبکہ پانچویں مہینے میں مکمل ادائیگی کرنا ہوگی
رجسٹریشن کا عمل
لائیوسٹاک کارڈ کے لیے رجسٹریشن 5 نومبر 2024 سے شروع ہو چکی ہے۔ مویشی پالنے والے قریبی ویٹرنری اسپتال یا ڈسپنسری میں موجود سہولت ڈیسک سے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، موبائل کے ذریعے درخواست دینے کے لیے انگلش میں پی ایل سی لکھ کر سپیس لکھ کر شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ کر 8070 پر بھیجا جا سکتا ہے۔
منصوبے کے فوائد
مالی معاونت ۔ مویشی پالنے والے افراد کو مالی مشکلات میں سہولت ملے گی۔
گوشت کی پیداوار میں اضافہ ۔ منصوبے کے تحت فربہ کیے گئے جانور مقامی اور بین الاقوامی گوشت کی طلب کو پورا کریں گے۔
بلا سود قرضے ۔ حکومت پنجاب قرض کی مد میں سود یا منافع خود برداشت کرے گی۔
خدمات۔ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ جانوروں کے لیے ٹیگنگ، ویکسینیشن، اور انسیمینیشن جیسی سہولتیں فراہم کرے گا۔
برآمدات کا فروغ۔ صحت مند جانور پالنے والوں کو پنجاب کے بڑے برآمد کنندگان سے منسلک کیا جائے گا۔
فارمرز کی بہبود۔ اس اسکیم کے تحت چھوٹے فارمرز کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور ان کی معاشی حالت بہتر ہوگی۔
حکومت پنجاب کا عزم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں یہ سکیم مویشی پالنے والوں کی فلاح و بہبود اور پنجاب کی معیشت کو مستحکم کرنے کا ایک اہم قدم ہے۔ حکومت نے پہلی بار لائیوسٹاک کے شعبے کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے ہیں، جو اس شعبے کی ترقی کو ایک نیا رخ دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سکیم کا ماخذ
وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ مویشی پالنے والوں کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے، جو نہ صرف ان کی مالی ضروریات پوری کرے گا بلکہ گوشت کی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کے ذریعے صوبے کی معیشت کو بھی مضبوط کرے گا۔ یہ منصوبہ لائیوسٹاک فارمرز کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی ایک روشن مثال ہے۔
عمومی سوالات
اس طرح کی مزید سکیمز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں