CM Punjab Asaan Karobar Finance & Asaan Karobar Card Interest Free Program – وزیراعلیٰ پنجاب بلا سود آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام

The Government of Punjab has introduced two significant initiatives: “Asaan Karobar Finance” and “Asaan Karobar Card”. These schemes aim to promote the establishment of new businesses, support the growth of small and medium enterprises, and boost exports.
حکومتِ پنجاب کی جانب سے کاروباری ترقی اور معیشت کی بہتری کے لیے دو اہم اسکیمیں متعارف کروائی گئی ہیں: “آسان کاروبار فنانس” اور “آسان کاروبار کارڈ”۔ ان اسکیموں کا مقصد نئے کاروبار کے آغاز، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی، اور برآمدات میں اضافے کو فروغ دینا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام

The Government of Punjab has introduced two groundbreaking initiatives: Asaan Karobar Finance and Asaan Karobar Card. These programs aim to boost entrepreneurship, enhance economic growth, and improve exports. Under Asaan Karobar Finance, loans ranging from PKR 1 million to PKR 30 million are provided at a 0% interest rate, with a repayment period of up to 5 years. Eligible applicants include men, women, transgender individuals, and people with special needs who meet specific residency, age, and tax requirements.
On the other hand, the Asaan Karobar Card offers interest-free loans of up to PKR 1 million for small businesses and startups, repayable within 3 years. This initiative also facilitates SMEs through cash withdrawal options, payment of utility bills, and vendor transactions. Both Asaan Karobar Finance and Asaan Karobar Card are designed to empower local businesses and create a thriving entrepreneurial ecosystem in Punjab.
CM Punjab Asaan Karobar Finance وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس پروگرام
اس اسکیم کے تحت، حکومتِ پنجاب نے 36 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی ہے تاکہ نئے کاروبار کے لیے صفر فیصد شرح سود پر قرضے فراہم کیے جائیں۔ قرض کی رقم 10 لاکھ روپے سے 3 کروڑ روپے تک ہو سکتی ہے، جس کی واپسی کی مدت 5 سال مقرر کی گئی ہے۔ اس اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے درج ذیل شرائط ہیں
اہلیت کا معیار برائے وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبارفنانس پروگرام

درخواست دہندہ مرد، خواتین، خواجہ سرا یا خصوصی افراد میں سے ہو۔
پنجاب کا رہائشی ہو۔
عمر کی حد 25 سے 55 سال کے درمیان ہو۔
درخواست دہندہ شناختی کارڈ کا حامل ہو۔
کسی بھی مالیاتی ادارے کا نادہندہ نہ ہو۔
درخواست گزار ایکٹیو ٹیکس فائلر ہو (آج ہی ٹیکس فائلر بننے کے لئے یہاں کلک کریں)
کاروباری جگہ ملکیت یا کرایہ پر ہو۔
درخواست دینے کا طریقہ
آن لائن درخواست اور مزید تفصیلات کے لیے ویب پورٹل ملاحظہ کریں
https://akf.punjab.gov.pk
https://akf.punjab.gov.pk/cmpunjabfinance پروگرام بارے مفصل معلومات کے لئے اس ویب پورٹل کو وزٹ کریں
CM Punjab Asaan Karobar Card وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبارکارڈ پروگرام
اس اسکیم کے تحت، 48 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے تاکہ اسٹارٹ اپس اور چھوٹے کاروباروں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں۔ قرض کی حد 10 لاکھ روپے تک ہے، جس کی واپسی کی مدت 3 سال مقرر کی گئی ہے۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درج ذیل شرائط ہیں
اہلیت کا معیار برائے وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبارکارڈ پروگرام

درخواست دہندہ مرد، خواتین، خواجہ سرا یا خصوصی افراد میں سے ہو۔
پنجاب کا رہائشی ہو۔
عمر کی حد 21 سے 57 سال کے درمیان ہو۔
درخواست دہندہ شناختی کارڈ کا حامل ہو۔
درخواست دہندہ کے نام پر موبائل سم کارڈ رجسٹرڈ ہو۔
درخواست گزار ایکٹیو ٹیکس فائلر ہو (آج ہی ٹیکس فائلر بننے کے لئے یہاں کلک کریں)
درخواست دینے کا طریقہ
آن لائن درخواست اور مزید تفصیلات کے لیے ویب پورٹل ملاحظہ کریں
https://akc.punjab.gov.pk/landing
https://akc.punjab.gov.pk/cmpunjabfinance پروگرام بارے مفصل معلومات کے لئے اس ویب پورٹل کو وزٹ کریں
اسکیم کے دیگر فوائد
ان اسکیموں کے تحت، ایس ایم ای کارڈ کے ذریعے قرض کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس کے تحت لمٹ کے 25 فیصد تک کیش نکلوانے کی سہولت، سرکاری فیس، ٹیکس اور یوٹیلٹی بل کی ادائیگی، اور خام مال کی خریداری کے لیے وینڈرز یا سپلائرز کو ادائیگی کی سہولت شامل ہے۔
حکومتِ پنجاب کی یہ کاوشیں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ ان اسکیموں سے فائدہ اٹھا کر، کاروباری حضرات اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں اور ملکی ترقی میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔
عمومی سوالات
اس طرح کی مزید سکیمز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں
2 Comments