| | | | |

Punjab Shrimp Farming Internship Program – Aquaculture Project : پنجاب جھینگا فارمنگ انٹرن شپ پروگرام

Punjab Shrimp Farming Aquaculture Project

The Punjab government has taken a groundbreaking step in agriculture and aquaculture by introducing the Punjab Shrimp Farming Internship Program and the country’s largest Shrimp Farming Pilot Project. These initiatives aim to transform South Punjab’s barren and saline lands into productive areas, providing economic opportunities for the youth and boosting the province’s economy. The internship program offers six months of hands-on training at a shrimp farm in Muzaffargarh with a monthly stipend of PKR 50,000, targeting graduates in fisheries, aquaculture, and zoology.

پنجاب حکومت نے زراعت اور ماہی گیری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ایکوا جھینگا فارمنگ انٹرن شپ پروگرام اور ملک کا سب سے بڑا جھینگا فارمنگ پائلٹ پروجیکٹ متعارف کروایا ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد جنوبی پنجاب کی شور زدہ اور بنجر زمین کو قابل استعمال بنانا، نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنا اور صوبے کی معیشت کو مضبوط کرنا ہے۔

پنجاب جھینگا فارمنگ انٹرن شپ پروگرام کی خصوصیات

تعلیمی قابلیت: امیدوار کے پاس فشریز، ایکوا کلچر، یا زولوجی میں بی ایس یا ایم ایس سی کی ڈگری ہونا لازمی ہے۔

عمر کی حد: درخواست دہندہ کی عمر آخری تاریخ تک زیادہ سے زیادہ 25 سال ہونی چاہیے۔

وظیفہ: منتخب انٹرنز کو 6 ماہ تک ہر ماہ 50,000 روپے کا وظیفہ دیا جائے گا۔

درخواست کا عمل: درخواستیں پنجاب جاب پورٹل پر 29 نومبر 2024 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

آخری تاریخ: درخواست دینے کی آخری تاریخ 29 نومبر 2024 ہے

Punjab Shrimp Farming Internship Program

The Punjab shrimp farming pilot project, launched in Jhalarin North, is designed to expand shrimp farming to 100,000 acres, with an initial phase covering 100 acres. This project is expected to yield 100 metric tons of shrimp annually while meeting international export standards. With an investment of PKR 8.5 billion, the initiative aims to create 20,000 jobs, train 600 farmers, and leverage the untapped potential of Punjab’s saline lands. The government has also facilitated farmers with leased land, seeds, feed, and machinery to promote shrimp farming across the region.

By focusing on the production of high-quality white-leg shrimp (Litopenaeus vannamei), Punjab joins countries like Ecuador, China, and India in adopting modern aquaculture practices. This initiative not only promises substantial economic benefits, including $1 billion in annual foreign exchange but also strengthens food security and fosters sustainable agricultural practices in the region. The Punjab government’s comprehensive plan is a significant step towards transforming shrimp farming into a profitable and thriving industry.

Punjab Shrimp Farming Internship Program – جھینگا فارمنگ انٹرن شپ پروگرام

پنجاب حکومت کے ایکوا کلچر شرمپ فارمنگ منصوبے کے تحت جھینگا فارمنگ کے لیے تربیت کا انٹرن شپ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام نوجوان گریجویٹس کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

اہلیت کا معیار

پنجاب جھینگا فارمنگ انٹرن شپ پروگرام

تعلیمی قابلیت: بی ایس یا ایم ایس سی (فشریز، ایکوا کلچر، زوالوجی)
عمر کی حد: 25 سال (آخری تاریخ تک)
دورانیہ: 6 ماہ
وظیفہ: ماہانہ 50,000 روپے
تعداد: 15 انٹرن شپ برائے سال 2024-25
تربیتی مرکز: محکمہ ماہی گیری کا شرمپ فارم مظفرگڑھ

درخواست دینے کا طریقہ

درخواستیں پنجاب جاب پورٹل پر جمع کروائی جا سکتی ہیں
منتخب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے اصل دستاویزات کے ساتھ آنا ہوگا
آخری تاریخ: 29 نومبر 2024

مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف شرمپ ایکوا کلچر، ڈیپارٹمنٹ آف فشریز، 9 اے بہاولپور روڈ چوبرجی لاہور سے رابطہ کریں

ملک کا سب سے بڑا جھینگا فارمنگ پائلٹ پروجیکٹ

پنجاب کے مظفرگڑھ میں جھالرین نارتھ کے مقام پر جھینگا فارمنگ کا سب سے بڑا پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ اگلے ماہ اپنی پہلی پیداوار دے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پروجیکٹ کا معائنہ کیا، جھینگوں کی کالونی کا جائزہ لیا، اور جھینگا فارمنگ کے فروغ پر زور دیا۔

جھینگا فارمنگ منصوبے کی تفصیلات

ابتدائی طور پر 100 ایکڑ زمین پر جھینگے پیدا کیے جا رہے ہیں
پنجاب جھینگا فارمنگ کو آئندہ چند ماہ میں 4,750 ایکڑ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے
پنجاب بھر میں جھینگا فارمنگ کو 100,000 ایکڑ تک توسیع دینے کی منصوبہ بندی ہے
جھینگوں کی پیداوار کا معیار بین الاقوامی سطح پر برآمد کے لیے تیار ہے
سو ایکٹر کے پائلٹ پروجیکٹ سے 100 میٹرک ٹن جھینگے پیدا ہوں گے
پنجاب جھینگا فارمنگ پروجیکٹ 8.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے مکمل کیا جا رہا ہے

مچھلی فارمز اور زمینی اصلاحات

پنجاب میں اس وقت 6,800 سے زائد نجی مچھلی فارمز ہیں جو 86,000 ایکڑ پر پھیلے ہوئے ہیں۔
جھینگا فارمنگ کے ذریعے پنجاب میں 9 ملین ایکڑ شور زدہ اور غیر پیداواری زمین کو قابل استعمال بنایا جا رہا ہے
نمکین اور کھاری پانی میں وائٹ لیگ جھینگے (لٹوپینیس وانامی) پیدا کیے جا رہے ہیں، جو ایکواڈور، چین، بھارت، تھائی لینڈ اور ویتنام میں کامیاب صنعت بن چکے ہیں

معاشی فوائد اور روزگار کے مواقع

جھینگا فارمنگ سے پنجاب کو سالانہ 1 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہو سکتا ہے
یہ صنعت 40 فیصد منافع فراہم کرتی ہے
جھینگا فارمنگ کے فروغ سے 20,000 تک ملازمتیں پیدا ہوں گی
چھ سو کسانوں کو جدید تربیت فراہم کی جائے گی
مقامی کسانوں کو زمین لیز پر دی جائے گی اور بیج، خوراک، مشینری فراہم کی جائے گی

پنجاب جھینگا فارمنگ ایکواکلچر پراجیکٹ

جھینگے کی خوراک اور پیداواری معیار

پنجاب جھینگا فارمنگ پروجیکٹ میں جھینگوں کو 50 فیصد مقامی اور 50 فیصد غیر ملکی خوراک دی جا رہی ہے

حکومت جھینگوں کی برآمد کے لیے نجی شعبے کو سہولت فراہم کر رہی ہے تاکہ مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مصنوعات فروخت کی جا سکیں۔

جھینگا فارمنگ کے لیے جدید ایکوا کلچر ٹیکنیکس کو اپنایا گیا ہے، جس سے پیداوار زیادہ اور لاگت کم ہوتی ہے

جھینگا فارمنگ پائلٹ پروجیکٹ زرعی انقلاب کی جانب ایک اہم قدم

یہ منصوبے نہ صرف زراعت اور ماہی گیری میں جدت لا رہے ہیں بلکہ مقامی معیشت، خوراک کی حفاظت، اور ماحولیاتی توازن میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ پنجاب جھینگا فارمنگ کے ذریعے جنوبی پنجاب کی بنجر زمین کو قابل استعمال بنایا جا رہا ہے، جس سے کسانوں کو خود انحصاری اور معاشی استحکام حاصل ہو گا۔

پنجاب حکومت کے یہ اقدامات نہ صرف جھینگا فارمنگ کو ایک منافع بخش صنعت میں تبدیل کریں گے بلکہ زراعت میں پائیدار ترقی کے لیے بھی ایک سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ ایکوا کلچر: شرمپ فارمنگ ان پنجاب ایک جامع اور شفاف منصوبہ ہے، جو نوجوانوں کے لیے تربیت، روزگار اور معیشت کی بہتری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

عمومی سوالات

وہ امیدوار درخواست دے سکتے ہیں جن کے پاس فشریز، ایکوا کلچر یا زولوجی میں بی ایس یا ایم ایس سی کی ڈگری ہو اور جن کی عمر آخری تاریخ تک 25 سال یا اس سے کم ہو۔

انٹرن شپ کے دوران امیدواروں کو 6 ماہ تک ماہانہ 50,000 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ مزید برآں، مظفرگڑھ کے شرمپ فارم میں جدید تربیت اور عملی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

امیدوار اپنی درخواستیں پنجاب جاب پورٹل پر جمع کر سکتے ہیں۔ منتخب امیدواروں کو انٹرویو کے وقت اپنی اصل دستاویزات ساتھ لانا ہوں گی۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 نومبر 2024 ہے۔

انٹرن شپ مکمل کرنے والے امیدواروں کو جھینگا فارمنگ کے منصوبوں میں ملازمت کے مواقع اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے تربیت اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

اس طرح کی مزید سکیمز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں

اپنی آمدنی کو غیر ضروری ٹیکسز سے بچائیں – آج ہی ٹیکس فائلر بنیں

beingfiler_socialsharing

اپنی محنت کی کمائی کو غیر ضروری ٹیکسز کی نذر نہ کریں اور آج کی ٹیکس فائلر بنیں, یاد رہے کہ نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح دوگنا ہے، تفصیل کے لئے یہ لنک دیکھیے

فائلر ہونا اور رقم بچانا محظ ایک کلک کی دوری پر ہے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *