| | | | |

CM Punjab Solar Tubewell Program 2024-25 وزیر اعلیٰ پنجاب سولر ٹیوب ویل زرعی سولرائزیشن پروگرام

Solar Tubewell Program

The Punjab government has introduced the Punjab Solar Tubewell Program to advance the agricultural sector and provide modern facilities to farmers. Under the directives of Chief Minister Maryam Nawaz Sharif, a program has been launched to transition agricultural tubewells in Punjab to solar energy. Through this initiative, 8,000 agricultural tubewells will be converted to solar systems, reducing production costs for farmers and promoting the use of modern technology in the agricultural sector.

Last Day to Apply for Punjab Solar Tubewell Program is December 31, 2024, Apply here

پنجاب سولر ٹیوب ویل پروگرام کی نمایاں خصوصیات

Punjab Solar Tubewell Program

ایک خاندان سے صرف ایک فرد درخواست دے سکتا ہے۔

درخواست دہندہ کا پنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہے اور وہ شناختی کارڈ کا حامل ہو، ساتھ میں نادرا کا ایف آر سی سرٹیفکیٹ جمع کروانا بھی ضروری ہے۔

درخواست دہندہ کم از کم ایک ایکڑ زرعی زمین کا مالک ہو اور زمین اسی ضلع میں واقع ہو جہاں درخواست جمع کروائی جا رہی ہے

درخواست دہندہ بجلی یا ڈیزل ٹیوب ویل کا مالک ہو، اور وہ کنکشن 30 اکتوبر 2024 سے پہلے نصب کیا گیا ہو

ٹیوب ویل کے لیے تھری فیز بجلی کنکشن موجود ہو اور درخواست کے ساتھ آخری ادا شدہ بجلی کے بل کی کاپی منسلک کرنا ضروری ہے

وہ ٹیوب ویل جن کی گہرائی 60 فٹ تک ہے، وہ اس پروگرام کے تحت اہل ہوں گے

کسان نادہندہ نہ ہو اور مالیاتی اداروں یا بینکوں سے قرضہ ادا شدہ ہو

حکومت پنجاب نے زراعت کے شعبے میں ترقی اور کسانوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے پنجاب سولر ٹیوب ویل پروگرام متعارف کروایا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبہ پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا پروگرام متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 8,000 زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی نظام پر منتقل کیا جائے گا، جس سے نہ صرف کسانوں کے پیداواری اخراجات کم ہونگے بلکہ زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کو بھی فروغ ملے گا۔

پنجاب سولر ٹیوب ویل پروگرام میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے، اپلائی کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پنجاب سولر ٹیوب ویل پروگرام” سکیم میں حصہ لینے کے درج ذیل طریقوں سے اپلائی کیا جا سکتا ہے”

آن لائن اپلائی بذریعہ پنجاب سولر ٹیوب ویل ویب سائٹ

محکمہ زراعت کے ضلعی دفاتر میں بذریعہ درخواست فارم، فارم ڈاؤن لوڈ کریں

کال ایگریکلچرل ہیلپ لائن 080017000

پنجاب سولر ٹیوب ویل پروگرام کا مقصد

punjab solar tubewell solarization program

پنجاب سولر ٹیوب ویل پروگرام کا بنیادی مقصد زراعت میں شمسی توانائی کا رجحان پیدا کرنا ہے تا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بیتر انداز میں نمٹا جائے، فصلوں اور پانی کی پیداوار کو بہتر بنایا جا سکے اور کسانوں کے لیے آبپاشی کا سستا حصول یقینی بنایا جا سکے۔ یہ منصوبہ کسانوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ، زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ہوگا۔

Punjab Solar Tubewell Program Features

Here are the main features of the Punjab Solar Tubewell program:

Scheme Name:Chief Minister’s Program for Solarization of Agriculture Tubewells in Punjab
Total Cost Allocated:Total Rs.9.8 Billion (Rs.2.5Billion in 2024-25)
Scheme Period:02 years (2024-25 & 2025-26)
Scheme Purpose:Promoting solar-powered irrigation systems to enhance agricultural resilience and adaptation to climate change, while boosting water and crop productivity and improving the affordability of irrigation for farmers.
Scheme Subjects:Conversion of 7,000 Tubewells to Solar System
Eligibility Criteria for Applicants:The applicant must be a resident of Punjab Province (please attach a copy of the valid CNIC and FRC certificate from NADRA). Only one solar system will be provided per family. The applicant must be the owner of agricultural land within the revenue boundaries of the district where the application is submitted (please provide a copy of the valid CNIC and Fard-e-Malakiat as proof of ownership).
Eligibility requires the applicant to own an electric tubewell with a power requirement of up to 15 KW, which qualifies for solarization. The most recent electricity bill for the tubewell must be submitted as proof of ownership. Applications from non-payers or defaulters will not be considered.
The electric tubewell connection should have been installed on or before March 31, 2024. Additionally, the tubewell must have a water table depth of up to 60 feet and a 3-phase electrical connection.
Category-wise Total Cost of Program:Rs.9.8 Billion (Govt. Subsidy Rs. 9,887.42 million)
How to Apply:A comprehensive awareness campaign has been launched to promote the solarization of tubewells. An advertisement has been published in print media to inform farmers about the application process. Application forms are available at the office of the Deputy Director of Agriculture (Water Management), where completed forms can also be submitted.
After submission, applications will be reviewed based on the criteria outlined in the advertisement. Farmers who meet the criteria will be selected through a transparent balloting process, with selections made according to the district quota.
Opening Date:The advertisement is published on December 11, 2024
Last Date to Apply:December 31, 2024
Department/Wing of Agriculture Department:The Water Management Wing of Agriculture Department Punjab, Government of Punjab
Focal Person of the Program:Mr. Malik Muhammad Akram – Director General Agriculture (Water Management) Punjab Lahore
Cell Number:0300-8814537

پنجاب سولر ٹیوب ویل پروگرام کے لئے اہلیت کا معیار

اس پروگرام میں شرکت کے لیے درج ذیل شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے

درخواست گزار پنجاب کا رہائشی ہو اور اس کے پاس شناختی کارڈ اور نادرا کا ایف آر سی سرٹیفکیٹ ہو۔
ایک خاندان سے صرف ایک فرد اس منصوبے کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
درخواست دہندہ زرعی زمین کا مالک ہو اور زمین اسی ضلع میں واقع ہو جہاں درخواست جمع کروائی جا رہی ہے۔
برقی یا ڈیزل ٹیوب ویل کا مالک ہو، جس کا کنکشن 30 اکتوبر 2024 سے پہلے نصب کیا گیا ہو۔
ٹیوب ویل کے لیے تین فیز بجلی کنکشن موجود ہو۔
کسان نادہندہ نہ ہو اور مالیاتی اداروں سے قرضہ ادا شدہ ہو۔

Eligibility Criteria for Punjab Solar Tubewell Program

To participate in this program, farmers must meet the following requirements:
• The applicant must be a resident of Punjab, with a valid CNIC and FRC certificate.
• Only one member of a family can apply.
• The applicant must own agricultural land in the district where the application is submitted.
• Tube wells must be electric or diesel-powered and installed before October 30, 2024.
• Three-phase electric connections are mandatory.
• Farmers must not be defaulters of financial institutions or banks.

پنجاب سولر ٹیوب ویل پروگرام کے سولرسسٹم کی تفصیلات اور سبسڈی

کسانوں کو 10، 15، اور 20 کلو واٹ کے شمسی نظام فراہم کیے جائیں گے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسڈی کی تفصیلات درج ذیل ہیں

سبسڈی کی رقم (روپے)پاور (کلو واٹ)
500,00010
750,00015
1,000,00020

کامیاب درخواست دہندگان کو قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا جائے گا، اور اپنی حصہ داری کی باقی رقم کسان خود ادا کریں گے۔

پنجاب سولر ٹیوب ویل پروگرام کی آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ کار

پنجاب حکومت نے اس منصوبے کے لیے ایک خصوصی پورٹل متعارف کرایا ہے تاکہ کسان آسانی سے رجسٹریشن کر سکیں۔ رجسٹریشن کے لیے درج ذیل مراحل کو اختیار کریں

پنجاب سولر ٹیوب ویل پروگرام کی سرکاری ویب سائٹ پر جائیں۔ فارم پُر کریں اور شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر، اور ٹیوب ویل کی تفصیلات فراہم کریں۔
مطلوبہ شمسی نظام (10، 15، یا 20 کلو واٹ) کا انتخاب کریں۔
شرائط و ضوابط کو تسلیم کریں اور کیپچا کوڈ درج کر کے درخواست جمع کریں۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 مقرر کی گئی ہے۔

پنجاب سولر ٹیوب ویل پروگرام میں درخواست دینے کے دیگر ذرائع

وہ کسان جو آن لائن رجسٹریشن نہیں کر سکتے، وہ محکمہ زراعت کے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے دفتر سے فارم حاصل کر کے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے زراعت ہیلپ لائن080017000 پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک رابطہ کریں۔

Online Registration Process for Punjab Solar Tubewell Scheme

To make registration seamless, the Punjab government has launched a dedicated portal. Farmers can follow these steps:
1. Visit the official website: https://cmstp.punjab.gov.pk.
2. Fill out the form, providing CNIC number, mobile number, and tube well details.
3. Select the desired solar system (10, 15, or 20 kW).
4. Agree to the terms and conditions and enter the captcha code.
5. Submit the application.

Note: The deadline for registration is December 31, 2024.

Farmers who are unable to register online can collect and submit application forms at the office of the Deputy Director of Agriculture (Water Management). For assistance, contact the Agriculture Helpline at 0800-17000, available from 8:00 AM to 8:00 PM, Monday through Saturday.

پنجاب سولر ٹیوب ویل پروگرام کے فوائد

یہ پروگرام کسانوں کے لیے سولر ٹیوب ویل پر منتقل ہونے کا ایک سنہری موقع ہے، جس سے وہ نہ صرف بجلی کے اخراجات کو کم کر سکتے ہیں بلکہ زرعی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں۔ شمسی توانائی کے استعمال سے کسانوں کو قابل اعتماد اور کم خرچ توانائی مل سکے گی، جو انہیں موسمیاتی تبدیلیوں اور مہنگی توانائی سے بہتر انداز میں نمٹنے میں مدد دے گی

District Wise Quota of Punjab Solar Tubewell Program

Following is the district-wise quota of the Punjab Solar Tubewell Program in the province of Punjab:

Division/DistrictDiesel TubewellsElectric TubewellsTotal
Bahawalpur Division5885881,176
Bahawalpur8585170
Bahawalnagar197197394
R.Y. Khan306306612
D.G. Khan Division445445890
D.G. Khan177177354
Layyah104104208
Muzaffargarh155155310
Rajanpur9918
Faisalabad Division5775771,154
Faisalabad241241482
Chiniot121121242
Jhang102102204
Toba Tek Singh113113226
Gujranwala Division9599591,918
Gujranwala277277554
Gujrat7070140
Hafizabad103103206
Mandi Baha-ud-Din129129258
Narowal165165330
Sialkot215215430
Lahore Division460460920
Lahore242448
Kasur120120240
Nankana Sahib121121242
Sheikhupura195195390
Multan Division278278556
Multan7575150
Khanewal103103206
Lodhran303060
Vehari7070140
Rawalpindi Division6363126
Rawalpindi224
Attock101020
Chakwal282856
Jhelum232346
Sahiwal Division285285570
Sahiwal5858116
Okara173173346
Pakpattan5454108
Sargodha Division345345690
Sargodha116116232
Bhakkar122122244
Khushab353570
Mianwali7272144
G. Total4,0004,0008,000

پنجاب سولر ٹیوب ویل پروگرام کا خلاصہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سولرائزیشن پروگرام برائے سولر زرعی ٹیوب ویلز نہ صرف کسانوں کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کا سبب بنے گا، بلکہ یہ زراعت کے شعبے میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ اس انقلابی پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے کسانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ بروقت اپنی رجسٹریشن کروائیں اور اپنی کاشت کو جدید خطوط پر استوار کریں۔

اس منصوبے کے تحت 8,000 ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، جس کے لیے حکومت سبسڈی فراہم کرے گی۔ کسان آن لائن پورٹل یا محکمہ زراعت کے دفاتر میں درخواست دے سکتے ہیں، اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔ یہ پروگرام کسانوں کے لیے کم خرچ اور قابل اعتماد توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ان کی معاشی حالت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مزید معلومات

مزید تفصیلات اور درخواست کے لیے سرکاری ویب سائٹ پر جائیں یا محکمہ زراعت پنجاب سے معلومات حاصل کریں

اپنی آمدنی کو غیر ضروری ٹیکسز سے بچائیں – آج ہی ٹیکس فائلر بنیں

beingfiler_socialsharing

اپنی محنت کی کمائی کو غیر ضروری ٹیکسز کی نذر نہ کریں اور آج کی ٹیکس فائلر بنیں, یاد رہے کہ نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح دوگنا ہے، تفصیل کے لئے یہ لنک دیکھیے

فائلر ہونا اور رقم بچانا محظ ایک کلک کی دوری پر ہے

عمومی سوالات

اس کا مقصد زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کر کے کسانوں کے اخراجات کم کرنا اور زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔

درخواست دہندہ پنجاب کا رہائشی ہو، زرعی زمین اور ٹیوب ویل کا مالک ہو، اور نادہندہ نہ ہو۔

سبسڈی 10 کلو واٹ کے لیے 500,000 روپے، 15 کلو واٹ کے لیے 750,000 روپے، اور 20 کلو واٹ کے لیے 1,000,000 روپے ہے۔

سرکاری ویب سائٹ پر جا کر آن لائن فارم بھر کر رجسٹریشن کی جا سکتی ہے یا محکمہ زراعت کے دفتر سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

مزید سرکاری سکیمز کی معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *