Punjab Gandum Ugao Program 2024-25 کسانوں کے لئےانعامات کے ساتھ پنجاب گندم اگاؤ پروگرام

The Chief Minister of Punjab has launched a significant initiative for wheat farmers, the “Punjab Gandum Ugao Program 2024-25”. The program aims to strengthen Punjab’s agriculture and enhance farmers’ prosperity. Under this initiative, farmers will be awarded billions of rupees in tractors and laser land levelers as incentives, encouraging them to adopt modern agricultural practices and achieve higher yields. The growers can contact the Agriculture Department Helpline 0800-17000 for any assistance regarding the program.
وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے ایک اہم منصوبہ “گندم اگاؤ پروگرام 2024-25” کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد پنجاب کی زراعت کو مضبوط بنانا اور کسانوں کی خوشحالی میں اضافہ کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو اربوں روپے کے ٹریکٹرز اور لیزر لینڈ لیولرز بطور انعام دیے جائیں گے تاکہ کسان جدید زراعت کی طرف بڑھ سکیں اور زیادہ پیداوار حاصل کر سکیں۔
“گندم اگاؤ پروگرام 2024-25 کی نمایاں خصوصیات“

کسان خوشحال، پنجاب خوشحال
پنجاب حکومت کا یہ نعرہ “کسان خوشحال، پنجاب خوشحال” اس بات کا عکاس ہے کہ کسانوں کی خوشحالی کے بغیر زرعی معیشت کی ترقی ممکن نہیں۔ یہ پروگرام کسانوں کو انعامات کے ذریعے مزید ہمت اور حوصلہ فراہم کرے گا تاکہ وہ زیادہ رقبے پر گندم کی کاشت کریں اور پنجاب کو خوراک میں خودکفیل بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
گندم اگاؤ پروگرام کے انعامات کی تفصیلات
اس پروگرام کے تحت ان کسانوں کو انعامات فراہم کیے جائیں گے جو مخصوص رقبے پر گندم کی کاشت کریں گے
پچیس(25) ایکڑ سے زائد گندم کاشت کرنے والے کسان: ایسے کسانوں کے لیے 1000 ٹریکٹرز بذریعہ قرعہ اندازی مفت فراہم کیے جائیں گے۔
ساڑھے بارہ (12.5) تا پچیس (25) ایکڑ تک گندم کاشت کرنے والے کسان: ایسے کسانوں کو 1000 لیزر لینڈ لیولرز بھی قرعہ اندازی کے ذریعے مفت فراہم کیے جائیں گے۔ یہ مشینیں زمین کو ہموار کرنے اور کاشت کے عمل کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں
Punjab Gandum Ugao Program 2024-25 رجسٹریشن کا طریقہ کار

پروگرام میں شامل ہونے اور ان انعامات سے فائدہ اٹھانے کے لیے کسانوں کو ضروری ہے کہ وہ محکمہ زراعت کے مقامی عملے سے رابطے میں رہیں۔ محکمہ زراعت (توسیع) کے عملے سے رابطہ کر کے کاشت کردہ رقبے کی تصدیق کرائی جائے تاکہ کسان اس پروگرام میں رجسٹر ہو سکیں۔
مزید معلومات کے لیے کسان محکمہ زراعت پنجاب کی ہیلپ لائن080017000 پر پیر سے ہفتہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں
مزید معلومات کے لئے رابطہ
کسان حضرات مزید معلومات اور پروگرام کی تفصیلات کے لیے محکمہ زراعت پنجاب کی ایگریکلچرل ہیلپ لائن (توسیع) 0800-17000 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ یہ ہیلپ لائن پیر سے ہفتہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک دستیاب ہے۔
پنجاب حکومت کی یہ کاوش یقیناً صوبے کے کاشتکاروں کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے نہ صرف کسانوں کی مدد کی جائے گی بلکہ ملک کو زرعی پیداوار میں بھی خود کفیل بنایا جا سکے گا۔