گرین ٹریکٹرسکیم پنجاب 2024 [Green Tractor Scheme Punjab 2024]

green tractor scheme

۲۰۲۴ گرین ٹریکٹر سکیم پنجاب – Green Tractor Scheme Punjab2024

Green Tractor Scheme Result of Ballot held on Friday Nov 1, 2024, See Green Tractor Scheme List here

Green Tractor Scheme Punjab 2024 is an initiative by the Government of Punjab to revolutionize the agriculture sector in Punjab by introducing modern agricultural techniques and equipment for farmers.

حکومت پنجاب نے کسانوں کی معاشی خوشحالی اور زرعی ترقی کے لیے گرین ٹریکٹر اسکیم 2024 متعارف کرائی ہے۔ اس سکیم کا مقصد زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینا اور پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت حکومت پنجاب کسانوں کو سبسڈی پر ٹریکٹر فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ زراعت و کاشتکاری کو زیادہ بہتر، مؤثر اور جدید خطوط پر سرانجام دے سکیں۔

گرین ٹریکٹر سکیم پنجاب کی قرعہ اندازی بروز جمعۃالمبارک 1 نومبر 2024 کو ہو گی

Green Tractor Scheme Balloting to be held on Friday Nov 1, 2024

Green Tractor Scheme Ballot Status

The Green Tractor Scheme’s ballot, which was initially scheduled for October 20, 2024, has been postponed. The new, unconfirmed date for the Green Tractor draw is now expected to be October 25, 2024.

As the draw has not yet taken place, no final Green Tractor Scheme list of successful candidates has been released.

Any information circulating on social media or the internet regarding the Green Tractor draw results is currently unreliable and has no basis in fact. گرین ٹریکٹر اسکیم قرعہ اندازی کی صورتحال

گرین ٹریکٹرسکیم قرعہ اندازی کی صورتحال

گرین ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی، جو 20 اکتوبر 2024 کو ہونی تھی، اب موخر کر دی گئی ہے۔ گرین ٹریکٹر کی قرعہ اندازی کی نئی غیر مصدقہ تاریخ 25 اکتوبر 2024 متوقع ہے۔

ابھی تک قرعہ اندازی نہ ہونے کی وجہ سے گرین ٹریکٹر سکیم کی فہرست میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر موجود گرین ٹریکٹر کی قرعہ اندازی کے نتائج سے متعلق کوئی بھی معلومات تاحال غیر مصدقہ اور بے بنیاد ہیں۔

پنجاب گرین ٹریکٹر” سکیم کی نمایاں خصوصیات

green tractor scheme punjab 2024

کاشتکاروں کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے اربوں روپے کی سبسڈی

حکومت کسانوں کو 10 لاکھ روپے تک کی مالی معاونت فراہم کرے گی تاکہ وہ مقامی طور پر تیار شدہ ٹریکٹرز خرید سکیں

پہلے مرحلے میں 9,500 ٹریکٹرز کا اجرا

یہ اسکیم ان کسانوں کے لیے ہے جن کے پاس 1 سے 50 ایکڑ زمین ہو، اور وہ پہلے کسی سرکاری قرض یا اسکیم کے ذریعے ٹریکٹر حاصل نہ کر چکے ہوں

اس سکیم میں آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2024 ہے

پنجاب گرین ٹریکٹر” سکیم میں حصہ لینے کے درج ذیل طریقوں سے اپلائی کیا جا سکتا ہے”

آن لائن اپلائی بذریعہ پنجاب گرین ٹریکٹر ویب سائٹ

کال ایگریکلچرل ہیلپ لائن 17000-0800

محکمہ زراعت کے ضلع دفاتر

Green Tractor Scheme Punjab پس منظر

green tractor scheme punjab

پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کا مقصد صوبے کے کسانوں کو زرعی پیداوار بڑھانے اور جدید زرعی مشینری تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس سکیم کا بنیادی ہدف چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ جدید ٹریکٹرز خرید کر اپنی زمین کی پیداوار صلاحیت میں بہتری لا سکیں۔


یہ سکیم پنجاب حکومت کی طرف سے کسانوں کو سبسڈی فراہم کرنے کے لیے متعارف کروائی گئی ہے، جس سے کسان کم لاگت پر ٹریکٹر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کا مقصد زرعی شعبے میں جدید آلات کو فروغ دینا اور کسانوں کی کم محنت سے بہتر پیداوار میں حاصل کرنا ہے۔
سکیم کا اہم پہلو یہ ہے کہ کسانوں کو جدید زرعی آلات تک رسائی دینے سے زرعی پیداوار میں خود کفالت اور دیہی معیشت کی بہتری ممکن ہو سکے۔

درخواست کا طریقہ کار

آن لائن رجسٹریشن : کسان گورنمنٹ آف پنجاب کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنی درخواست آن لائن جمع کروا سکتے ہیں

https://tractors.com.pk/green-tractor-scheme-apply-online/ : Online Link

ضروری دستاویزات : ٹریکٹر سکیم کی درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ ، زمین کے ریکارڈ کی کاپی یا فرد ملکیت، اور متعلقہ زرعی افسر کی زمین کی تصدیق جمع کروانا ہو گی۔

قرعہ اندازی: کامیاب درخواست دہندگان کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ کامیاب کسانوں کو ٹریکٹر کے بقیہ رقم کی ادائیگی کرنی ہو گی اور ٹریکٹر 30 دن کے اندر فراہم کر دیا جائے گا

اسکیم کے اہم مقاصد

گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت حکومت پنجاب کا مقصد کسانوں کو وہ وسائل فراہم کرنا ہے جن کی مدد سے وہ زراعت کے شعبے میں خودکفیل ہو سکیں اور فصلوں کی زیادہ پیداوار حاصل کر سکیں۔ اس اسکیم کے تحت کسانوں کو 50 سے 85 ہارس پاور کے مقامی طور پر تیار شدہ ٹریکٹرز پر 10 لاکھ روپے تک کی سبسڈی دی جائے گی۔ اس سے بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کو فائدہ ہو گا اس سکیم سے , پورے صوبے کی زرعی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہو گا

اسکیم کے تحت 20,000 ٹریکٹرز تقسیم کیے جائیں گے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ مستحق کسانوں تک فائدہ پہنچانا ہے

اسکیم کے فوائد

زرعی پیداوار میں اضافہ: سستے اور جدید ٹریکٹرز کی مدد سے کسان زیادہ مؤثر طریقے سے زراعت کے کام سر انجام دے سکیں گے، جس سے پیداوار میں اضافہ ہو گا

زرعی خود کفالت: اس اسکیم سے کسانوں کو حکومت پنجاب کی طرف سے مالی مدد اور زرعی مشینری تک رسائی ملے گی، جس سے انہیں زراعت کے میدان میں خودکفالت حاصل کرنے میں مدد ملے گی

نوجوانوں کی دلچسپی اور شرکت: : اس اسکیم کے تحت نوجوان کسانوں کو زراعت میں دلچسپی پیدا ہو گی اور وہ اس پیشے کی طرف مائل ہو کر اپنی معاشی حالت میں بہتری اور ملکی ترقی میں کردار ادا کریں گے

سکیم میں مریم نواز کا کردار

مریم نواز نے اس سکیم کے نفاذ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے نہ صرف اس سکیم کی نگرانی کی ہے بلکہ اس کے تحت ہونے والے ہر منصوبے کو خود دیکھا ہے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ان کی انتھک محنت اور عزم کی وجہ سے “گرین ٹریکٹر” سکیم کو بہت عوامی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

green tractor scheme cm punjab

نوٹ:گرین ٹریکٹر سکیم صرف صوبہ پنجاب کے کسانوں کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کا احسن زرعی منصوبہ ہے۔ اس سکیم کا مقصد کسانوں کو جدید زرعی آلات تک رسائی دینے سے زرعی پیداوار میں خود کفالت اور دیہی معیشت کی بہتری ممکن ہو سکے

اہم نکات

درخواست دہندہ کو ٹریکٹر کا ماڈل اور کمپنی درخواست کے وقت ہی منتخب کرنا ہو گا۔

کسان اپنے ٹریکٹر کو اسکیم کے تحت خریداری کے بعد تین سال تک فروخت نہیں کر سکیں گے

درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2024 ہے۔

گرین ٹریکٹر سکیم کے خدوخال

ماڈل ون اور ماڈل ٹو کی کاغذی کروائی مکمل ہے اور اسکا بھی کچھ عرصے میں آغاز کر دیا جائے گا

تفصیلنوعیت
9,500ٹریکٹرز کی تعداد (پہلا مرحلہ)
ٹریکٹر کی قیمت میں دس لاکھ روپے تک کی رعایتسبسڈی کی رقم
پنجاب کا رہائشی کسان، کم از کم زمین کی 1 ایکٹر تا 50 ایکٹر ملکیتاہلیت
ارب روپے 30سبسڈی بجٹ

گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت اہل ٹریکٹر کمپنیاں

پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے لیے اہل ٹریکٹر کمپنیوں کی فہرست درجہ ذیل ہے
الغازی نیو ہالینڈ ٹریکٹرز
ملٹ میسی فرگوسن ٹریکٹرز
پاک ٹریکٹرز
اورینٹ ٹریکٹرز
براق ٹریکٹرز
یہ کمپنیاں کسانوں کے ساتھ فعال طور پر رابطہ کر رہی ہیں تاکہ اپنے ٹریکٹر ماڈلز کی تشہیر کر سکیں اور سکیم میں زیادہ سے زیادہ کسانوں کی شرکت کو یقینی بنا سکیں۔

سکیم کے تحت 50 سے 85 ہارس پاور کے ٹریکٹرز کی درخواست دی جا سکتی ہے

گرین ٹریکٹر سکیم کا طریقہ کار

گرین ٹریکٹر سکیم 2024 کے لیے درخواست دینے کا مختصر طریقہ کار یہ ہے

درخواست کی آخری تاریخ – درخواستیں 10 اکتوبر 2024 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
قرعہ اندازی کی تاریخ- قرعہ اندازی 20 اکتوبر 2024 کو ہوگی۔
پیشگی ادائیگی – اپنے حصے اور رجسٹریشن کی فیس (سبسڈی کے علاوہ) کسی بھی قریبی بنک آف پنجاب کی کسی بھی شاخ میں جمع کروائی جائے گی تاکہ ٹریکٹر کی بکنگ کی جا سکے
زمین کے ریکارڈ – جو کسان غیر کمپیوٹرائزڈ زمین کے ریکارڈ رکھتے ہیں، وہ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (ایکسٹینشن) کے دفتر میں درخواستیں جمع کرائیں اور اپنے تحصیل دار سے تصدیق شدہ فرد ملکیت حاصل کریں۔
آن لائن درخواست – پنجاب حکومت نے ٹریکٹر سبسڈی سکیم کے لیے آن لائن درخواست دینے کا طریقہ متعارف کرایا ہے۔ جس کا یہ لنک ہے۔

درخواست گزار صرف ایک ٹریکٹر اس سکیم میں حاصل کر سکتا ہے۔
حکومت پنجاب غلط معلومات کی بنیاد پر جمع کردہ درخواستوں کو جانچ کے عمل کے دوران مسترد کر دے گی۔
کسان جو اس سکیم میں ٹریکٹر حاصل کریں گے، وہ تین سال تک فروخت نہیں کیا جا سکے گا-
کامیاب کسان کو اپنی حصے کی رقم اور ٹریکٹر کی رجسٹریشن فیس 30 دن کے اندر جمع کرانی ہوگی۔
درخواست کے وقت منتخب کردہ ٹریکٹر کا برانڈ اور ماڈل بعد میں تبدیل نہیں ہوگا۔
حکومت پنجاب اس سبسڈی سکیم کو جاری رکھنے یا ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

مزید معلومات

مزید تفصیلات اور درخواست کے لیے سرکاری ویب سائٹ پر جائیں یا محکمہ زراعت پنجاب سے معلومات حاصل کریں

اپنی آمدنی کو غیر ضروری ٹیکسز سے بچائیں – آج ہی ٹیکس فائلر بنیں

beingfiler_socialsharing

اپنی محنت کی کمائی کو غیر ضروری ٹیکسز کی نذر نہ کریں اور آج کی ٹیکس فائلر بنیں, یاد رہے کہ نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح دوگنا ہے، تفصیل کے لئے یہ لنک دیکھیے

فائلر ہونا اور رقم بچانا محظ ایک کلک کی دوری پر ہے

عمومی سوالات

اس سکیم کے تحت ٹریکٹرز پر دس لاکھ تک کی رعایت دی جائے گی

پنجاب کے رہائشی کسان جو 1 سے 50 ایکٹر کے مالک ہیں وہ اس اسکیم کے اہل ہیں

پہلے مرحلے میں حکومت 9,500 ٹریکٹرز پر رعایت دے رہی ہے۔

اس اسکیم میں اپلائی کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

https://gts.punjab.gov.pk

اس سکیم میں اپلائی کرنے کی حتمی تاریخ 10 اکتوبر 2024 ہے

‎گرین ٹریکٹر اسکیم کی قرعہ اندازی، جو 20 اکتوبر 2024 کو ہونی تھی، اب موخر کر دی گئی ہے۔ گرین ٹریکٹر کی قرعہ اندازی کی نئی غیر مصدقہ تاریخ 25 اکتوبر 2024 متوقع ہے۔

‎ابھی تک قرعہ اندازی نہ ہونے کی وجہ سے گرین ٹریکٹر اسکیم کی فہرست میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

‎سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر موجود گرین ٹریکٹر کی قرعہ اندازی کے نتائج سے متعلق کوئی بھی معلومات تاحال غیر مصدقہ اور بے بنیاد ہیں۔

گرین ٹریکٹر سکیم کا خلاصہ

پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم، پنجاب حکومت کی ایک اہم منصوبہ ہے، جس کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ نے کیا ہے۔ یہ معیشت اور زراعت کو جدید خطوط پر لانے میں مددگار ثابت ہو گا

اس سکیم کے تحت، 1 سے 50 ایکڑ زمین کے مالک ضرورت مند اور مستحق کسانوں کو چھوٹے اور بڑے 50 سے 85 ہارس پاور کے ٹریکٹرز دیے جائیں گے۔
ان ٹریکٹرز پر دس لاکھ 1,000,000 تک سبسڈی دی جائے گی
درست رجسٹریشن کے عمل شروع ہو چکا ہے جس میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2024 ہے
اسکی قرعہ اندازی 20 اکتوبر 2024 کو ہو گی

حکومت نے اس سکیم کے لیے 30 ارب کا سبسڈی بجٹ مختص کر دیا ہے اور اس سکیم کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا۔
حکومت پنجاب نے کسان کارڈز کے تحت کسانوں کو قرض فراہم کرنے کے لیے کسان بینک قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
مالی سال 2024-2025 میں اس سکیم کے تحت کل 9,500 ٹریکٹر فراہم کیے جائیں گے۔
حکومت زراعت اور معیشت کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کر رہی ہے تاکہ نہ صرف اسے جدید انداز پر استوار کیا جا سکے، بلکہ پنجاب کے کسانوں کے مالی اور محنت کے بوجھ کی کمی کے ساتھ، انہیں جدید زرعی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Similar Posts

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *