Govt Hajj Scheme 2025 Announced – سرکاری حج سکیم 2025

Islamabad, November 11, 2024 — The Govt Hajj Scheme 2025 has been introduced by the Ministry of Religious Affairs, offering a comprehensive plan for prospective pilgrims. The Hajj Scheme 2025 includes essential facilities such as Hajj training, vaccinations, medical support, round-trip flights, shared accommodation in Makkah and Madinah, transportation, meals, 5 liters of Zamzam water, and life insurance. Pilgrims can select between the Long Package (38-42 days) and Short Package (20-25 days), allowing flexibility based on their needs.
پاکستان میں حج کے مقدس سفر کے خواہش مندوں کے لیے، وزارت مذہبی امور و بین المذہب ہم آہنگی نے سرکاری حج سکیم 2025 کا اعلان کیا ہے۔ اس سکیم میں ریگولر اور اسپانسر شپ پیکیجز کے علاوہ کئی اختیاری سہولیات بھی شامل ہیں، جو کہ حج کے مقدس سفر کو آسان اور سہل بنانے کے لیے ترتیب دی گئی ہیں۔
سرکاری حج سکیم 2025

The Regular Hajj Package is priced between PKR 1,075,000 and PKR 1,175,000, payable in three installments. In the Sponsorship Scheme, overseas Pakistanis or their relatives can pay USD 4,225 to secure a spot on a “first come, first served” basis, with 5,000 seats allocated for this scheme. Additional optional facilities include upgraded accommodation in Makkah, single-room availability, and arrangements for animal sacrifice, each carrying extra charges. Earlier the federal cabinet had approved the Hajj Policy 2025.
Applications are open from November 18 to December 3, 2024, with a ballot scheduled for December 6. Priority will be given to first-time applicants with valid Pakistani passports, and they must meet specific health and medical requirements as stipulated by the Saudi government. Special provisions for women allow them to apply with an affidavit if traveling with a reliable group. An online application system is available for convenience, with updates accessible through the Ministry’s website and social media channels.
سرکاری حج سکیم 2025 کی بنیادی سہولیات
حج کے لیے بنیادی سہولیات میں حج تربیت، ویکسی نیشن، طبی سہولیات، دو طرفہ ہوائی ٹکٹ، مکہ اور مدینہ میں شیئرنگ رہائش، 4 سے 6 افراد پر مشتمل فیملی روم کی سہولت، ٹرانسپورٹ، مکتب، کھانا، 5 لیٹرز زمزم، اور لائف انشورنس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، لانگ پیکیج 38 سے 42 دن اور شارٹ پیکیج 20 سے 25 دن کے اختیارات فراہم کیے گئے ہیں تاکہ درخواست گزار اپنی سہولت کے مطابق پیکیج کا انتخاب کر سکیں۔
ریگولر حج پیکیج کی تفصیلات

ریگولر حج پیکیج کی قیمت کا تخمینہ 10,75,000 روپے سے لے کر 11,75,000 روپے کے درمیان ہے۔ پیکیج کی ادائیگی تین اقساط میں کی جا سکتی ہے
پہلی قسط – حج درخواست فارم کے ساتھ 2,00,000 روپے جمع کروانے ہوں گے۔
دوسری قسط – قرعہ اندازی کے بعد 10 دن کے اندر مزید 4,00,000 روپے بمع اختیاری اخراجات (اگر ہوں تو) جمع کروانا ضروری ہے۔
تیسری قسط – باقی رقم 10 فروری تک جمع کروانی ہو گی۔
اسپانسر شپ حج سکیم
اسپانسر شپ سکیم کے تحت، بیرون ملک مقیم پاکستانی یا ان کے عزیز 4,225$ کی مکمل رقم کسی نامزد بینک میں بیرون ملک سے امریکی ڈالرز میں بھجوا سکتے ہیں۔ اس سکیم میں 5 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں اور یہ “پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔
اختیاری سہولیات
بنیادی حج پیکیج کے علاوہ درخواست گزار پر درج ذیل اضافی اخراجات لاگو ہو سکتے ہیں
مکہ میں رہائش کی کیٹیگری – ڈبل بیڈ کی سہولت 2,59,000 روپے (تقریباً $930) اور ٹرپل بیڈ 86,500 روپے (تقریباً $310) ہے۔
الگ کمرہ – بشرط دستیابی، 55,500 روپے (تقریباً $200) میں دستیاب ہے۔
قربانی – 55,500 روپے یا تقریباً $200 اضافی قربانی کے لیے جمع کروانا ہو گا۔
درخواست دینے کے اہل افراد
18 درخواستیں 18 نومبر سے 3 دسمبر 2024 تک درخواستیں وصول کی جائیں گی اور 6 دسمبر کو قرعہ اندازی کی جائے گی۔ یہ سکیم خاص طور پر ان لوگوں کے لیے موزوں ہے جو پہلی بار درخواست دے رہے ہیں،کیونکہ انہیں قرعہ اندازی میں ترجیح دی جائے گی۔ درخواست دہندگان کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہونا ضروری ہے جو کہ 6 دسمبر 2025 تک کار آمد ہو۔ مزید یہ کہ وہ مسلمان افراد جو 12 فروری سے پہلے پیدا ہوئے ہیں، درخواست دینے کے اہل ہیں۔
جسمانی صحت اور میڈیکل فٹنس
سعودی حکومت کے ہدایات کے مطابق حج کے لیے مطلوبہ جسمانی صحت ضروری ہے۔ درخواست گزار کو میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہو گا جو کہ حج درخواست فارم کا حصہ ہے۔ بیرون ملک مقیم درخواست گزار میڈیکل سرٹیفکیٹ وزرات کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ بینک میں جمع کروا سکتے ہیں۔
گروپ پیکیج
ایک گروپ کے تمام افراد کے لیے ایک ہی حج پیکیج (لانگ یا شارٹ) منتخب کرنا لازم ہے۔ قرعہ اندازی کے بعد پیکیج میں تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔ فیملی روم کی سہولت 4 تا 6 افراد پر مشتمل محرم رشتہ داروں کے لیے دستیاب ہے۔ اس مقصد کے لیے حج درخواست فارم میں فیملی کا انتخاب لازمی ہے۔
خواتین کے لیے خصوصی سہولت
اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی رو سے خواتین حلف نامہ دینے کی صورت میں قابل اعتماد خواتین کے گروپ کے ساتھ بغیر محرم حج درخواست دے سکتی ہیں۔
ضروری دستاویزات اور شرائط
درخواست دہندگان کو پاکستانی پاسپورٹ یا ٹوکن، شناختی کارڈ یا ب فارم کی فوٹو کاپیاں، اور نیلے پس منظر والی پاسپورٹ سائز تصویر کے ساتھ بینک سے رابطہ کرنا ہو گا۔ فارم جمع کرواتے وقت تفصیلی شرائط و ضوابط کا بغور مطالعہ کریں۔ درخواست کی پراسیسنگ کے بعد کمپیوٹرائزڈ رسید اور حج درخواست نمبر حاصل کریں۔
حج درخواستیں وصول کرنے کے مجاز بنک
ریگولر اور سپانسر شپ حج سکیم میں اپلائی کرنے کے لئے درج ذیل بنکوں سے رابط کریں، سپانسر شپ سکیم کے لئے انہی بنکوں میں وزارت مذہب امور کے ڈالر اکاؤنٹ میں یکمشت ادائیگی (بشمول اختیاری اخراجات) ڈالرز کی صورت میں بھجوائیں
نیشنل بنک آف پاکستان
میزان بنک لمیٹڈ
ایم سی بی بنک لمیٹڈ
حبیب بنک لمیٹڈ
یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ
بنک الحبیب لمیٹڈ
الائیڈ بنک لمیٹڈ
سونیری بنک لمیٹڈ
بنک الفلاح لمیٹڈ
بنک اسلامی لمیٹڈ
فیصل بنک لمیٹڈ
عسکری بنک لمیٹڈ
دی بنک آف پنجاب
حبیب میٹرو بنک لمیٹڈ
زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ (صرف ریگولر حج سکیم کے لئے)

آن لائن درخواست کی سہولت
ریگولر حج سکیم کے درخواست گزار گھر بیٹھے وزرات کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن حج درخواست اور واجبات جمع کروا سکتے ہیں۔ تمام معلومات بروقت حاصل کرنے کے لیے وزرات کی ویب سائٹ، واٹس ایپ چینل، اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کریں۔
Read more about the Govt of Pakistan Schemes, News and Announcements here.